گورنمنٹ ہائی سکول تکیہ لہری شاہ کےطلبا کی زندگیاں خطرے میں

گورنمنٹ ہائی سکول تکیہ لہری شاہ کےطلبا کی زندگیاں خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ابوبکر ) اچھرہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تکیہ لہری شاہ کی عمارت خستہ حالی کا شکارہوگئی کلاس رومزکی دیواروں میں سیم کے باعث دراڑیں پڑ گئیں,طلبانے صوبائی وزیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائزہائی سکول تکیہ لہری شاہ کی عمارت کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے،طلباء نے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کلاس رومزکی دیواروں میں سیم کے باعث دراڑیں پڑ گئی ہیں جس سےہروقت چھتوں کےمنہدم ہونےکاخوف لاحق رہتاہے۔

منتخب یوسی چیئرمین چوہدری محمد یونس کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی لاہور کے اجلاس میں بھی کئی بار قراردادیں جمع کرائی گئیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ۔

والدین کا کہناتھاکہ اُن کے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، اگرمحکمہ تعلیم نے عمارت کی تعمیرنو پر توجہ نہ دی تو وہ مجبورا بچوں کو سکول بھیجنا چھوڑ دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer