ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
کیپشن: City42 - Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ  مرتب کرلی گئی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کل تعداد 53 جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد کم ہوکر صرف 7 رہ گئی۔

 نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس محمد انوارالحق سنیارٹی میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ عدالت عالیہ کے تمام 45 ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگیا۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔ جسٹس مامون رشید کا سنیارٹی میں تیسرا، جسٹس محمد قاسم خان کا چوتھا، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا پانچواں، جسٹس محمد فرخ عرفان خان کا چھٹا اور جسٹس امین الدین خان کا سنیارٹی میں ساتواں نمبر ہے۔

جسٹس امین الدین خان کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ جسٹس محمد امیر بھٹی سنیارٹی میں 8 ویں، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نویں، جسٹس عبادالرحمان لودھی 10ویں، جسٹس شجاعت علی خان 11ویں، جسٹس عائشہ اے ملک 12ویں، جسٹس شاہد وحید 13ویں، جسٹس علی باقر نجفی 14ویں، جسٹس عاطر محمود 15ویں، جسٹس شاہد بلال حسن 16 ویں، جسٹس مس عالیہ نیلم 17 ویں، جسٹس عابد عزیز شیخ 18 ویں، جسٹس طارق عباسی 19 ویں اور جسٹس چودھری مسعود جہانگیر 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

علاوہ ازیں نئے تعینات ہونے ججز کی سنیارٹی کا تعین بھی کر دیا گیا۔ جس کے مطابق جسٹس انوارالحق سنیارٹی میں 46 ویں، جسٹس فاروق حیدر 47 ویں، جسٹس شکیل الرحمان خان 48 ویں، جسٹس محمد وحید خان 49 ویں، جسٹس احمد رضا 50ویں، جسٹس رسال حسن سید 51 ویں، جسٹس عاصم حفیظ 52 ویں اور جسٹس صادق محمود خرم سنیارٹی میں 53 ویں نمبر پر ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer