ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اسٹیج اداکارہ دیدار ملتانی نے دوسری شادی، شوہر کون؟

معروف اسٹیج اداکارہ دیدار ملتانی نے دوسری شادی، شوہر کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر دیدار ملتانی نے اپنی دوسری خفیہ شادی سے پردہ اٹھا دیا، اسٹیج اداکارہ نے بتایا کہ  رواں سال عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد خاموشی سے شادی کرلی تھی،اداکارہ نے اپنے شوہر کا نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم  شادی پر  ملنے والے مہنگے تحائف کے بارے  تفصیل سے بات کی۔

دیدار ملتانی نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک عرصے سے ان کے مداح تھے اور باقاعدگی سے تھیٹر میں ان کی پرفارمنس دیکھنے آیا کرتے تھے۔ تماسیل تھیٹر میں ہونے والے ایک ڈرامے کے بعد انہیں کسی ذریعے سے میرا نمبر ملا، جس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ بڑھنا شروع ہوا۔

وقت کے ساتھ بات آگے بڑھی اور ایک موقع پر انہوں نے شادی کی پیشکش بھی کی۔ ابتدا میں انکار کر دیا اور کہا کہ وہ 3 سے 4 سال تک شادی کے لیے تیار نہیں۔ مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، پروپوزل کے ایک سال کے اندر ہی دونوں نے خاموشی سے شادی کر لی۔

یہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی سے ان کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ طلاق کے بعد انہوں نے دوبارہ اسٹیج پر واپسی کی اور مسلسل پرفارم کرتی رہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر کچھ غیر تصدیق شدہ تصاویر گردش کرنے لگی ہیں۔ تاہم دیدار نے ان تصاویر کی تصدیق نہیں کی۔

دیدار ملتانی نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں منہ دکھائی میں ایک Hyundai Sonata تحفے میں ملی، جس کے ساتھ سونے کی انگوٹھیاں بھی دیں گئیں۔

اداکارہ کے مداح ان کی نئی زندگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔