درنایاب:اپنی چھت اپناگھرپروگرام کےتحت گھروں کی تعمیرکابڑاہندسہ عبور، 35500سےزائدخاندانوں نےاپنےگھروں کی تعمیرمکمل کرلی۔
صوبہ بھرمیں پروگرام سےمستفیدخاندانوں کی تعداد 117159 ریکارڈ کی گئی، 72ہزار254خاندانوں کے گھر زیر تعمیر ہیں، اب تک 142 ارب سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کیلئے مختص ہو چکی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق 9سال کیلئےبلاسودقرض کےحصول سےہزاروں خاندان مستفیدہورہے ہیں،5سال میں5لاکھ خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئےبلاسودقرض دیئےجائینگے۔
پروگرام کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کےویژن کی منفردمثال ہے، کم آمدنی والےخاندانوں کیلئے انتہائی آسان شرائط کےساتھ پروگرام جاری ہے۔
پروگرام کےمثبت اثرات میں تعمیراتی صنعت کافروغ بھی شامل ہے، دیہاتوں اور قصبوں میں پختہ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔