شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل سے رہا

 شاہ رخ جتوئی ،شاہ زیب قتل،کیس، فیصلہ کالعدم ،سٹی42
کیپشن: shahrukh jatoi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی آخر کار دس سال بعد جیل سے رہا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قراردیاتھا اور شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کاحکم دیا تھا،سپریم کورٹ نے فریقین کے درمیان صلح ہونے پرملزمان کوبری کرنے کاحکم دیا۔

  سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کامران شیخ نے شاہ رخ جتوئی کے رہائی کی تصدیق کردی کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی انتظامیہ کو رہائی کے احکامات موصول ہوگئے تھے جس کے بعد شاہ رخ جتوئی کو ملیرجیل سے رہا کردیا گیا۔