ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری جبکہ صبح کے اوقات میں خنک اور قدرے سرد موسم ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے3 روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے،جمعے کو شہر کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق دسمبر کے وسط تک موسم خنک اور بسااوقات سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 15 سے 16 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،البتہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں بھی چلیں،سمندری ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔