ہسپتال میں مردہ خاتون کی روح، سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل

ہسپتال میں مردہ خاتون کی روح، سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ارجنٹینا کے اسپتال میں ایک خاتون کی موت کے اگلے دن اسی خاتون کی روح کو  ہسپتال کے اندر دیکھے جانے کا خوفناک انکشاف ہوا۔حیرت انگیز ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔   

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے اسپتال میں مردہ خاتون کی روح کو اسی اسپتال میں دیکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے جہاں اس کی موت ہوئی تھی، اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ دروازہ کھلنے کے بعد ایک شخص سے گفتگو کر کے اسے ڈاکٹر سے ملاقات کے بارے میں طریقے سے آگاہ کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے رات ساڑھے 3 بجے خاتون سے بات چیت کی، کچھ دیر بعد ڈاکٹر کے کمرے سے واپس نہ آنے پر اس سے پیرا میڈیکل اسٹاف سے رابطہ کیا۔گارڈ کے کچھ دیر بعد اسپتال آنے والی خاتون سے متعلق پوچھنے پر پیرامیڈیکل اسٹاف یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ گارڈ جس خاتون کی تفصیلات پوچھ رہا ہے وہ تو ایک دن پہلے مر چکی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کا موقف ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دروازہ ٹوٹ گیا تھا جو اس رات 10 گھنٹے کے دوران 28 مرتبہ خود ہی کھلا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر