ثانیہ مرزا کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

Sania Mirza ,Shoaib Malik
کیپشن: Sania Mirza ,Shoaib Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ سے نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہاہے۔

مداحوں میں اپنے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آتشی گلابی رنگ کے لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

بھارتی ٹینس اسٹار کی تصاویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر میں 60 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی سیکڑوں اکاؤنٹ سے تصاویر کو لائک کیا جارہا ہے۔اس تصویر میں ثانیہ مرزا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ مغرب سے زیادہ مشرقی لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے، 2021ء کے دسمبر میں اس شو کا پوسٹر جبکہ 2022ء کی مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔