لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟

 LHR winter holidays in schools
کیپشن: LHR winter holidays
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور کےسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں یکم جنوری تک جاری رہے گی،2 جنوری سے سکول دوبارہ کھلیں گے،سکولوں کو 24 دسمبر سے قبل سہ ماہی امتحانات منعقدکروانے کی ہدایت کی گئی ہے،چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب   پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12  اضلاع  میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer