مڈل کلاسز کے طلبہ کیلئے نئی مشکل کھڑی، مستقبل داؤ پر لگ گیا

English medium course in midle school
کیپشن: meddle classes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)مڈل کی تمام جماعتوں کا کورس آئندہ سال انگریزی میں شائع ہوگا،چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں میں اسلامیات اور اردو کے علاوہ تمام کتابیں انگریزی میں ہوں گی،تمام کتابیں 31 مارچ 2023 سے قبل مارکیٹ میں ہوں گی۔
تفصیلات کےمطابق  پنجاب ٹیچرزیونین نے فیصلہ پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرائمری کلاسز میں اردو اور مڈل میں ایک دم سے انگریزی زبان میں سلیبس درست فیصلہ نہیں۔ طلباء کےساتھ اساتذہ کو بھی کورس پڑھانے میں مشکل پیش آئے گی۔

کورس انگریزی میں پبلش کرنے سے قبل پہلے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ کورس انگریزی میں پبلش کرنے سے سینکڑوں طلباء فیل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نہم و دہم کی کتابیں بھی سنگل نیشنل کریکولم کے تحت2024 سے تبدیل کر دی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer