(سٹی42)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ختم ہوگیا، صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ تمام بچوں کی آن لائن کلاسز ہوں گی،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناتھا کہ 26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں،سکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے،25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی،26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
صوبائی وزیرسکولز ایجوکشن ڈاکٹر مراد راس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے بارے فیصلہ کیا گیا کہ 25نومبر سے24دسمبر تک بندہوں گے،ٹریننگ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کردیے گئے، پہلی سے 8جماعت تک سیشن مارچ میں ختم ہوگا،10جنوری تک چھٹیوں کی سفارش سی گئی،نہم ،دہم، گیارہویں اور بارہویں کے امتحان مئی یاجون میں ہونگے۔
اساتذہ 2روز پیر اور جمعرات کو سکول آئیں گے۔بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس تاریخ کو امتحان لینے ہیں۔چھٹیاں دینی ہیں تو بچے پارکس اور مالز بھی نہ جائیں،ان کے وہاں جانے پر پابندی ہونی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام تجاویز این سی اوسی کی پیش کی جائیں گی ۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 23, 2020
All Public & Private Schools including Academies & Tuition Centers to close on 26th November 2020. All of the stated above to reopen on January 11th, 2021. Further all the details will be shared very soon InshAllah.