جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ملک محمد اشرف : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے کا معاملہ ۔ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کردئیے۔عدالت نے وفاقی حکومت، ایف بی آر،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئےحواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نےپی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شوگر ملزباقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتی ہے ۔ ایف بی آر نے یکے بعد دیگرے انکم ٹیکس کی ریکوری کے تین نوٹس بھیجے ہیں ۔انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ان کی ملز کو آڈٹ کیلئےسلیکٹ کر لیا گیا ہے ۔ ان کو آڈٹ سلیکشن کیلئے بھجوائے گئے نوٹس خلاف قانون و ضابطہ ہیں ۔

ہائیکورٹ پہلے بھی ایف بی آر کی جانب سے اسی نوعیت کے نوٹسز کو معطل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔درخواستگزاروکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت تمام نوٹسز کالعدم قرار دے ۔مزید استدعا کی کہ عدالت حتمی فیصلے تک ایف بی آر کے آڈٹ سلیکشن کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔ ایف بی آر کو انکی ملز کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کرنے سے بھی روکا جائے۔