(سٹی42)کوروناکےباعث تعلیمی ادارےبندہوں گےیانہیں؟وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت صوبائی وزرائےتعلیم کاویڈیو لنک اجلاس ہوا، رواں ہفتے بدھ نومبر سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچادی، متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے حکومت کو کڑے امتحان میں ڈالادیا۔ شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا ۔25 نومبر سے 25 دسمبر تک کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا،26 دسمبر تا11 جنوری موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی،وفاقی وزیرتعلیم چھٹیوں کا خود اعلان کریں گے،سکولوں میں 25 نومبر سے 23 دسمبر تک چھٹوں کی سفارش کی گئی۔ جبکہ 23 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش کی گئی۔
پنجاب میں یونیورسٹیز اور کالجز کو 11 جنوری تک بند رکھا جائے گا،11 جنوری سے دوبارہ تعلیمی ادارے کھولے جانے پر اتفاق کیا گیا،25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوؓں سے متعلق چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے رضامند ظاہر کردی۔
قبل ازیں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پر غور کیا گیاتھا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ 23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور سکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ صوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو 20 نومبر سے 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز دی گئی۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پاکستان میں24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 34افراد انتقال کرگئے ،24گھنٹے میں کورونا کے36ہزار929ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 24گھنٹےمیں کورونا کے 2ہزار756کیسزرپورٹ ہوئے۔ کوروناکےصحت یاب مریضوں کی تعداد3لاکھ30ہزار885ہوگئی، ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناکےایک ہزار57مریض صحت یاب ہوئے۔
پاکستان میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد3لاکھ76ہزار929ہوگئی،پاکستان میں کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد7ہزار696ہوگئی،پاکستان میں24گھنٹےمیں کوروناکے2ہزار756کیسزرپورٹ ہوئے۔