اوپن لیٹر، چوری شدہ گاڑیوں بارے نئی ہدایات جاری

اوپن لیٹر، چوری شدہ گاڑیوں بارے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) چوری شدہ گاڑیاں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر اور کاغذات کی کاپی لیے بغیر بند نہیں کی جائیں گی، گاڑیوں کی ملکیت بروقت ٹرانسفر نہ کرانے کے حوالے سے ڈی جی ایکسائز نے نئی ہدایات جاری کردیں۔

ڈی جی ایکسائز نے اوپن لیٹر، چوری و ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں بارے ہدایات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق اوپن لیٹر گاڑیاں مالک کےشناختی کارڈ، فروخت کی گئی گاڑی کی ٹرانسفر ڈیڈ کی فوٹو کاپی کے بغیر بند نہیں کی جائیں گی، گاڑی مالک کی وفات کی صورت میں فیملی کی جانب سے بیان حلفی اور مالک کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لیے بغیر سسٹم میں بلاک نہ کی جائیں گی، عدالت میں زیرسماعت کیسز میں گاڑی سے متعلق کورٹ کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ای چالاننگ کو روکنے کے حوالے صرف لوگوں کی درخواستوں پر گاڑیاں بلاک کر دی جاتی تھیں، ڈی جی ایکسائز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیاں بند ہونے سے ٹرانزیکشن نہیں ہوتی جس سے محکمے کو نقصان ہوتا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ مکمل کاغذات ملنے تک گاڑی سسٹم میں بلاک نہ کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer