ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے، نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے، نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قزافی بٹ: پنجاب کابینہ نے بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ، گریڈ ایک سے 15 تک محکموں میں بھرتیوں کی مشروط پابندی اٹھا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لیبر صنعتی پالیسیوں کی بھی منظوری، 5 لاکھ افراد کو سالانہ ہنر مند اور 12 لاکھ افراد کو سالانہ روزگار فراہم کرنے کی بھی منظوری، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ، سابقہ دور حکومت کی لگثرری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 24 نکاتی ایجنڈا زیربحث آیا۔ کابینہ نے نئی صنعتی پالیسی کی منظوری دی۔ نئی صنعتی پالیسی کے تحت سالانہ 5 لاکھ ہنر مند افراد مختلف شعبوں میں پیدا کیے جائیں گے۔ جبکہ 12 لاکھ افراد کو سالانہ روزگار فراہم کیا جائے گا۔ ہیلتھ پالیسی کے تحت رواں مالی سال میں 17 اضلاع جبکہ مالی سال 2019 میں 36 اضلاع مین ہیلتھ کارڈ سکیم شروع کی جائے گی۔ ہیلتھ کارڈ کی رقم 3 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی۔ سال سے پہلے کارڈ کی رقم ختم ہونے کی صورت میں اس میں اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔

ہیلتھ کارڈ میں تجہیزوتدفین کی رقم بھی رکھی گئی ہے۔ صحت کے شعبے مین این ٹی ایس کے تحت 14 ہزار پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ 3 ہزار ڈاکٹرز بھی لیے جائیں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں سابق دور حکومت میں وزراء اور بیورو کریسی کے افسران کے لیے لی گئی لگثرری گاڑیوں کی فروخت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 22 گاڑیاں نیلام، 10 ایس اینڈ جی اے ڈی کے پول میں شامل کی جائیں گی جبکہ 6 بلٹ پروف گاڑیاں محکمہ پولیس کو دی جائیں گی۔

 اجلاس مین نئی لیبر پالیسی کی بھی منظور دی گئی اور گھریلو ملازمین کے تحفظ کا ایکٹ لانے کی بھی منظوری دی گئی۔ حج اورعمرہ کی ادائیگی کے لئے چھٹی اور مالی معاونت کے لئے گرانٹ کے اختیارات تفویض کرنے کے مسودہ قانون، پنجاب کے 6 کمپیوٹرائزڈ اضلاع میں جائیداوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کے لئے مسودہ قانون کی بھی منظوری دی گئی۔ لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ کے طریقہ کی بھی منظوری دی گئی۔

جھنگ میں پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کے 1263 میگا واٹ کے آر ایل این جی پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 60 کروڑ روپے کے بقایا جات کے اجراء کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں نمل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایکٹ کے مسودہ قانون، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو امیرالدین میڈیکل کالج / پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور سے الگ کرنے، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر کی آسامی پر کرنے کیلئے تعلیمی قابلیت، تجربہ ور دیگر متعلقہ ضروری امور کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام اور سرچ کمیٹی کے لئے نامزدگیوں کے حوالے سے مسودہ قانون کی منظوریاں دی گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer