شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم جون کے بعد بھی کاروباری اوقات میں نرمی برقرار رکھی جائے۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کی کوششوں سے حکومت نے کاروباری اوقات میں نرمی کی تھی، جس سے تاجروں کو کچھ ریلیف ملا۔
فہیم الرحمن سہگل کا کہنا تھا کہ توانائی بچت کے لیے کاروبار بند کرنا واحد حل نہیں بلکہ بجلی بچانے کے لیے متبادل اقدامات کیے جانے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ریٹیل اور ریسٹورنٹ سیکٹر پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں اور کاروباری اوقات میں سختی سے معاشی سرگرمیاں مزید متاثر ہوں گی۔
صدر لاہور چیمبر نے مطالبہ کیا کہ حکومت کاروباری برادری کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے تاکہ معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔