ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے سینکڑوں واقعات رپورٹ

لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے سینکڑوں واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بھی بدستور جاری ہے ۔
رواں سال شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 207 مقدمات درج کئے گئے۔مختلف علاقوں میں زناء بالجبر کی 184، اجتماعی زیادتی کی 14 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ریکارڈ صدر ڈویژن بدفعلی کے 49 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔کینٹ ڈویژن میں 48، سٹی ڈویژن میں بدفعلی کے 36 مقدمات درج ہوئے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 32، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے 30 مقدمات کا اندراج ہوا۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال بدفعلی کے 12 واقعات رپورٹ ہے ۔زناء بالجبر کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 58 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں زناء بالجبر کے 32، 32 مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 24، سول لائنز ڈویژن میں زناء بالجبر کی 20 وارداتیں رپورٹ ہے ۔سٹی ڈویژن میں رواں سال زناء بالجبر کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 4، صدر ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات درج ہوئے
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔