ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پرتین چھٹیوں کا اعلان کردیا, نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پرتین چھٹیوں کا اعلان کردیا, نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پرتین چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

پنجاب بھر میں 26 مئی سے28 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کےمطابق عید الاضحی پر منگل تا جمعرات کوعید تعطیلات ہوں گی۔

اس سے قبل وفاق کی جانب سے تین روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں  26 مئی منگل سے جمعرات28 مئی تک  عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔ 

دوسری جانب  خیبر پختونخوا حکومت نےعیدالاضحٰی پرچارتعطیلات کا اعلان کیاتھا چیف سیکرٹری خیبرپختو نخواکی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق عیدقربان پرمنگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی،اس دوران سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر  4 چھٹیوں کا نوٹیفیکشن فیک ہے ۔ 

گورنمنٹ آف پنجاب نے باضابطہ طور پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔