ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کی طلبہ سے نشست، نوجوانوں کے کردار اور ملکی امور پر اہم گفتگو

گورنر پنجاب کی طلبہ سے نشست، نوجوانوں کے کردار اور ملکی امور پر اہم گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ملاقات کی، جس میں طلبہ کے ساتھ تفصیلی مکالمہ ہوا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور کامیابی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مشکل حالات میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ ایٹمی پروگرام ملک کی حفاظت کیلئے ہے نہ کہ جنگ مسلط کرنے کیلئے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی متوازن اور مؤثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوئے ہیں اور بہتر یہی ہے کہ اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہیں کیونکہ وہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مہنگائی کے مقابلے میں ٹریفک جرمانے اب بھی زیادہ محسوس ہوتے ہیں، اس حوالے سے مزید کمی کیلئے حکومت کو لکھا گیا ہےاُنہوں نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو اہم شعبہ قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے فلم سٹی منصوبے کو خوش آئند قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ قوم نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو جیسے رہنما کھوئے ہیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔