ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سپورٹس اکیڈمیز کی تعداد میں اضافہ،کھیلاڑیوں کیلئے مفت تربیت

پنجاب میں سپورٹس اکیڈمیز کی تعداد میں اضافہ،کھیلاڑیوں کیلئے مفت تربیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار: سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے میں کھیلوں کی اکیڈمیز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 18 کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈی جی سپورٹس کے مطابق 18 مختلف کھیلوں کی اکیڈمیز جون کے پہلے ہفتے میں فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور  اکیڈمیز میں کھلاڑیوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ 2000 سے زائد گرلز اور بوائز کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

ڈی جی سپورٹس طارق قریشی کے مطابق کھلاڑیوں کو مفت کٹس بھی دی جائیں گی جبکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو سکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لا کر مستقبل کے بہترین کھلاڑی تیار کرنا ہے۔