سعید احمد: ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 468 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے جبکہ پرچون ریٹ 323 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری نرخوں کے برعکس اوور چارجنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں دکاندار صافی گوشت کے نام پر برائلر گوشت 590 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 238 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔