ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کے  میٹر پر کتا باندھنے کا انجام؛ ریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر اور من چاہا بِل

گیس کے  میٹر پر کتا باندھنے کا انجام؛ ریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر اور من چاہا بِل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مانسہرہ میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کے بل پر میٹر کی ریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر چھاپ دی۔

 کتوں سے ڈرنے والے تو بہت سے  لوگ دیکھے ہوں گے ۔ ایسا ہی ایک میٹر ریڈر بھی ہے جس نے  کتے سے ڈرتے ڈرتے  ریڈنگ تک نہ لی  ،  البتہ  ادارے کو جواب دینے کے لیے  اس نے  میٹر کی ریڈنگ کی بجائے کتے کی ہی تصویر کھینچ لی اور وہی  تصویر  میٹر  ریڈنگ کی جگہ بھی چھاپ دی

مانسہرہ میٹر ریڈر نے میٹر کے پاس کتے کی موجودگی پر ریڈنگ  نہ لے سکنے پر کتے کی تصویر ہی بنا لی، محکمہ نے ثبوت کے طور پر بل پر کتے کی تصویر ہی بل پر لگا دی  اور کنزیومر کو تقریباً کم سے کم بل بھیج دیا۔ بل پر کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی  اور لوگوں کے ہاتھ دلچسپ تبصرے کرنے کا بہانہ آ گیا۔
مانسہرہ  میں کتے کی تصویر وائرل ہونے پر  عوام حیران ہیں اور  سوشل میڈیا پر شہریوں کے  دلچسپ تبصرے جاری ہیں 

 بڑھتے بلوں سے پریشان  کئی  صارفین نے  تبصرے لکھتے ہوئے تجویز دی کہ اپنے اپنے میٹرز کے آگے کتوں کو باندھ لیں کم از کم  بل تو نہیں آئے گا جس پر دوسرے صارفین نے یاد دلایا کہ  پھر اووربلنگ کاسلسلہ شروع ہوجائے گا مگر بل ضرور آئے گا  چاہے ریڈنگ آئے یا کتا ۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے اہلکاروں نے بتایا کہ ان کو کسی میٹر کی ریڈنگ میں کتا حائل ہو تو ، اجازت ہے کہ ریڈنگ لئے بغیر واپس آ جائیں تاہم میٹر کے قریب موجود کتے کی تصویر بنانا اب لازم ہے۔ 

ایسے کیس کی صورت میں ادارہ کم سے کم بل بھیج دیتا ہے، آئندہ مہینے کی ریڈنگ لیتے ہیں تو کمی بیشی کی تصحیح ہو جاتی ہے۔ کتے کی رکاوٹ کے سبب میٹر کی ریڈنگ نہ لینے کی صورت میں ادارہ ہمیشہ کم سے کم بل بناتا ہے، کنزیومر کو آئندہ ریڈنگ پر خرچ کی گئی گیس کی مکمل ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔