ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو نااہلی درخواست پر سماعت: عدالت کی اعتراض دور کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو نااہلی درخواست پر سماعت: عدالت کی اعتراض دور کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کے معاملے پر درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کے لئے مہلت دے دی ۔

جسٹس خالداسحاق نے شہری خاتون اشباء کامران کی درخواست پر بطوراعتراض کیس سماعت کی، عدالت نے درخواستگزار خاتون کو اعتراض دور کرنے کی متعلقہ دستاویزات رجسٹرارآفس میں فراہم کرنے کیلئے مہلت دی، عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم ہونے کی صورت میں درخواست کوسماعت کیلئےمقرر کیا جائے۔ رجسٹرارآفس نے درخواست میں کچھ دستاویز لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست میں بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاکہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں اور الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی، اسی وجہ سے بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی کوبلاول بھٹو زرداری کی اسمبلی سے رکنیت سے نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer