ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک

 میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی نے مقابلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک کردیئے, 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے فرار ہوگئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔جبکہ 6 فرار ہو گئے، دہشت گردوں سےرائفلیں، تین دستی بم ،گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی۔ 

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس چوکیوں پر پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے ۔