ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں تیز ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی

شہر میں تیز ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز کی نسبت آج شہر میں گرمی کی شدت کم محسوس کی جا رہی ہے تاہم دن 11 سے 4 بجے تک گرمی کی شدت بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گے،ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، دن کے وقت بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

 دیر، سوات، کوہستان، بٹ گرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر اور کوہاٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 ژوب، موسی ٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔