ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سکیورٹی انتظامات مکمل،   مویشی منڈیوں میں4000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

 سکیورٹی انتظامات مکمل،   مویشی منڈیوں میں4000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ  قریب آتے ہی پنجاب بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم 230 مویشی منڈیوں پر مجموعی طور پر 4000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے، اور غیر قانونی منڈیوں و سیل پوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کو نوسربازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے بچانے کے لیے مربوط پٹرولنگ پلان بھی تیار ،پنجاب پولیس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور دیگر سکیورٹی فورسز پر مشتمل 284 پٹرولنگ ٹیمیں صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کے اطراف موثر گشت کریں گی۔

شیخوپورہ ریجن میں 26 منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور 200 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں، گوجرانوالہ ریجن میں 41 منڈیوں پر سیکیورٹی کیلیے 600 اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

راولپنڈی ریجن میں قائم کی جانے والی 15 مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کیلیے 250 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، سرگودھا ریجن کی 24 منڈیوں کے لیے 200 اہلکار اور فیصل آباد کی 19 منڈیوں کے لیے 600 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

ملتان کی 26 مویشی منڈیوں کے لیے 400 سے زائد اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ ساہیوال کی 11 منڈیوں کی سیکیورٹی کیلیے 200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

عیدالاضحیٰ  کی مناسبت سے بہاولپور میں قائم 35 مویشی منڈیوں کی حفاظت کیلیے 300 سے زائد اہلکار اور ڈی جی خان میں 22 مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے لیے 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔