آئی سی سی کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز ، سری لنکا آپس میں ٹکرانےسےمحفوظ، شیڈول آ گیا

Fixtures released for ICC Men\'s Cricket World Cup Qualifier 2023, City42, Sri Lanka, West Indies, Zimbabwe, UAE,
کیپشن: دو بار  ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز اور 1996 کی ورلڈ کپ چیمپئن سری لنکا کو  ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دو الگ گروپوں میں جگہ ملی ہے جس سے ان دونوں ٹیموں کے لئے ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات قدرے بڑھ گئے ہیں. فوٹو آئی سی سی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ ٹورنامنٹ زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی تک ہوگا۔

دو بار  ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز اور 1996 کی ورلڈ کپ چیمپئن سری لنکا کو  ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دو الگ گروپوں میں جگہ ملی ہے جس سے ان دونوں ٹیموں کے لئے ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات قدرے بڑھ گئے ہیں۔

آئی سی سی نکے کوالیفائرٹورنامنٹ میں گروپوں کی اسکیم میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای شامل ہیں