مہوش حیات کی ایسی حرکت کہ مداح خاموش نہ رہ سکے

مہوش حیات کی ایسی حرکت کہ مداح خاموش نہ رہ سکے
کیپشن: Mehwish Hayat video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، متعدد سپرہٹ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی کہ مداح بھی کچھ کہے بغیر رہ نہ سکے۔

تفصیلات کےمطابق   پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔

اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کسی باغ میں چہل قدمی کررہی ہیں، مہوش حیات نے ویڈیو بنانے والے کو اشارہ کرتے اپنی طرف متوجہ کیا اور وہاں پڑے ایک بڑے گملا نما گھڑے میں کے اندر منہ داخل کرتے خوفناک قہقہے لگائے اور بعدازاں خود ہی ایسا کرنے پر ہنسنے لگی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کی وجہ سے 23مارچ 2019ءکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer