صدر مملکت کابیواؤں کے حق میں بڑا فیصلہ

صدر مملکت کابیواؤں کے حق میں بڑا فیصلہ
کیپشن: Arif Alvi
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو 10سال سے منتظر بیواؤں کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت عارف علو ی کا کہناتھا کہ افسوس ہے غریب بیواؤں کو 10 سال تک انشورنس کی رقم ادا نہیں کی گئی ، بیواؤں کو گروپ انشورنس کی ادائیگی سے انکار غیر منصفانہ عمل اور بدانتظامی ہے، صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کےخلاف اسٹیٹ لائف کی اپیل بھی مسترد کر دی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق صدر مملکت کی جانب سے بیواؤں کو گروپ انشورنس کی رقم ادا کرنے کا حکم برقرار ہے جبکہ متعلقہ قوانین کے تحت ذمہ دار اہلکاروں کےخلاف کارروائی کرتے، 30 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔