ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی اے پی کا پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

بی اے پی کا پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بی اے پی کے 16 ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک کے مسودے پر دستخط کرنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی کے 7 ارکان کے دستخط کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنا آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہے، منحرف اراکین کا یہ غیر آئینی اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

آئین و قانون و عدالت کے فیصلے کے مطابق منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوجائیں گے۔