فواد چودھری نےعیدالفطربارے اعلان کردیا

فواد چودھری نےعیدالفطربارے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی کا اپنے سائنسی کلینڈر کے درست ہونے پر اصرار ہے اور سائنسی کلینڈر کے مطابق کل عیدکا دن ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاسانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ اور جیوانی میں آج چاند نظر آسکتا ہے،نظرآنے کیلئے چاند کو کم از کم 38 منٹ طلوع رہنا چا ہیے۔چار شہروں میں چاند 39 منٹ بعد غروب ہوگا۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی  فواد چودھری نے کہا کہ  کل24مئی کوپاکستان میں عیدہوگی، آج سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ میں شوال کا چاند دیکھا جا سکتا ہے،22مئی کی رات10بج کر39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوئی شوال کے چاند کا ارتکاز ہوچکا ہے،دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید ہے، آنے والے وقت میں لوگ چاند پرعید منائیں گے، اس دور میں دنیا میں چانددیکھنا کوئی مسئلہ نہیں۔

فواد چودھری کا کہناتھا کہ رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی،مذہبی تہواروں کو تنازعات میں نہیں ہونا چاہئے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہرسال چاند کا الگ اعلان کرتے ہیں،افسوس ہے کہ مذہبی تہوار پر بھی اختلاف ہوتا ہے،ہرسال شوال کے چاند پراختلافی مسئلہ ہوتا ہے،وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل چوبیس مئی کو پاکستان میں عید ہوگی،فوادچودھری کے بیان پرقاری حنیف جالندھری کا کہناتھا کہ انتشارپھیلایا جارہا ہے،یہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے،شہادتیں موصول ہوئیں توکل عید ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہناتھا کہ مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے،انشاء اللہ ہم مشکل وقت سے نکلیں گے، ریاست فرقہ واریت اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہوتی ہے، مذہبی تہواروں کو تنازعے کی بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیے، اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تلقین کرتا ہے، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید تمام علوم کا ماخذ ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کیلئے ایپ بھی متعارف کرائی۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیں ہیں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے ساتھ ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer