ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"نیا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا نئے مالی سال 2019۔20 کا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا، عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 آئندہ مالی سال 2019۔20 کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجٹ اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرکے وسائل میں اضافہ کرینگے، پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر اقتصادی امور و پلاننگ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer