سٹی 42: محکمہ موسمیات نے کل سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی ۔ الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق 24مارچ سےملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں کانیاسلسلہ شروع ہونےکاامکان ہے ۔ بالائی علاقوں میں تیزہواؤں،گرج چمک اورژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ۔ 25سے30مارچ کےدوران متعددشہروں میں بارش کاامکان ہے ۔ پنجاب،خیبرپختونخوااوراسلام آبادمیں وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے ۔
لاہوراوردیگرشہروں میں25سے26مارچ کوبارش کاامکان ہے ۔ 28سے30مارچ کےدوران تیزہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ۔
شہریوں کوغیرضروری سفرسےگریزکرنےکی ہدایت کی گئی ۔ بارشوں کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے ۔ کسانوں کوفصلوں کےتحفظ کےلیےاحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کی گئی ۔
28سے 30 مارچ کے دوران بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے ۔ بارشوں کےباعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔