ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد عدالتیں کل سے دوبارہ کھلیں گی

عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد عدالتیں کل سے دوبارہ کھلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد کل سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی عدالتوں میں دوبارہ سماعت کا آغاز ہوگا اور عدالتی امور معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گے۔

عدالتی شیڈول کے مطابق 19 سے 21 مارچ تک عیدالفطر کی تعطیلات رہیں، جبکہ 22 مارچ کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی شامل رہی اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی سرکاری تعطیل کے باعث عدالتیں بند رہیں۔

اس طرح عدالتیں مجموعی طور پر پانچ روز بند رہیں اور اب کل سے تمام مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع ہوگی۔ وکلا اور سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقدمات کی سماعت کیلئے مقررہ تاریخوں کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوں۔