ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالےسے خبر آگئی

موسم کے حوالےسے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام /رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں باجواڑ، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک جبکہ شام /رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔