ویب ڈیسک: چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 221 رنز ہدف دیا تھا، پاکستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
تفصیلات کےمطابق چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے 115 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کےٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 44، فن ایلن 20 گیندوں پر 50، مارک چیپ مین 16 گیندوں پر 24، ڈیرل مچل 23 پر 29، جیمز نیشم 5 پر 3، مچل ہی 6 پر 3 رنز بنا پائے جبکہ مائیکل بریسویل
26 پر 46 اور زکری فولکس 3 گیندوں پر 3 رنز بنا کر نا آؤٹ رہے۔
جواب میں پاکستان ٹیم کے عرفان خان اور عبدالصمد کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کا ہندسہ عبور نہ کرسکا، عبدالصمد 30 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان آغا سلمان 5 گیندوں پر 1 رنز بنا پائے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری کرنے والے حسن نواز بھی 4 گیندوں پر 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل تھے۔