سستے آئل اور گھی کے خریداروں کیلئے بری خبر

oil and ghee
کیپشن: oil and ghee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : ماہ رمضان کا آغاز  ہوتے ہی  یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا بے پناہ رش ۔ شہر کے اکثر یوٹیلیٹی سٹورز پر بزرگ افراد اور خواتین سستے آٹے گھی اور آئل کی تلاش میں پریشان رہے اور  اشیائے ضروریہ نہ ملنے پر حکومتوں کو نااہل قرار دیدیا ۔

 ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی شہری اشیا خورونوش کی خریداری میں مگن ہوگئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد سحر وافطار کیلئے اشیائے ضرور لینے یوٹیلیٹی سٹورز بھی پہنچی۔تاہم تاجپورہ سکیم سمیت دیگر علاقوں میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے، سبسڈائزڈگھی اور آئل کی قلت رہی۔

شہر کے اکثر یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل نہ پہنچا۔ روزہ دار خواتین اور بزرگ افراد کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان آگیا مگر ابھی بھی سستا گھی ، آئل اور آٹایوٹیلیٹی سٹورز پر نہیں پہنچ سکا ۔

شہریوں کاکہناہے کہ حکومتی عہدیدارکم ازکم رمضان میں تو غربا اور سفید پوش طبقے کی ضروریات کو مدنظر رکھیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔