عاطف اسلم کے دل کی نئی ملکہ آگئی ، تصویر وائرل

عاطف اسلم کے دل کی نئی ملکہ آگئی ، تصویر وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے گھر رحمتوں و برکتوں کے مہینے رمضان میں رحمت آگئی ۔ 

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ بیٹے کے بعد ایک بیٹی کے بھی والدین بن گئے ہیں۔ عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سارہ اور بیٹی مکمل صحتیاب ہیں اور خیریت سے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ ’آخر کار انتظار ختم ہوا۔ میرے دل کی نئی ملکہ آگئی بچہ اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں الحمدللہ۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے رمضان مبارک۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے۔ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔