ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں آن لائن کام ہوگا، دفاتر صرف 3 گھنٹے کھلیں گے

offices in ramazan
کیپشن: offices in ramazan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : دبئی حکومت نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں رمضان المبارک کے دوران لچکدار ڈیوٹی کے اوقات جاری کردیئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق حکومت دبئی نے سرکاری دفاتر میں آن لائن کام کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔

دبئی حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری  ونجی دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔جبکہ جمعہ کے دن دفاتر اور اداروں میں ڈیوٹی صبح 9 بجے سے دو پہر 12 بجے تک رہے گی۔
حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی دفاتر اپنے دائرہ کار اور کام کی نوعیت کے حساب سے لچکدار ڈیوٹی اوقات پر عمل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح دفاتر اور اداروں کی انتظامیہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ کام متاثر کیے بغیر کارکنوں سے آن لائن کام بھی لے سکتے ہیں۔