ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی روانگی، آرمی چیف خود گاڑی تک چھوڑنے آئے

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: Prime Minister Imran Khan, Army Chief Gen Qamar Javed Bajwa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم 23 مارچ کی تقریب کے بعد روانہ ہونے لگے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود گاڑی تک چھوڑنے آئے اور سلیوٹ کیساتھ رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو اسلام آباد  کی شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ  میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صدرمملکت عارف علوی روایتی بگھی میں آئے، صدر پاکستان سمیت مہمان خصوصی کی آمد کے بعد گراؤنڈ میں قومی ترانا پڑھا گیا اور کلام پاک کی تلاوت کی گئی۔بعدازاں ڈاکٹرعارف علوی کو مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی اور صدرنے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ سمیت او آئی سی تنظیم کے وزرائے خارجہ اعزای مہمانوں کے طور پر شریک تھے۔

تقریب کے اختتام پر جب وزیراعظم واپس روانہ ہونے لگے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کو خود گاڑی تک چھوڑنے آئے اور سلیوٹ کیساتھ انہیں رخصت بھی کیا۔
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor