ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان بابر اعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا

 کپتان بابر اعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: ICC New Test Ranking
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم   نے 3 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 5 بیٹرز میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ  کونسل   نے  ٹیسٹ  فارمیٹ میں  پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے پر بابر اعظم کی 3 درجے ترقی ہو گئی۔

مینز بیٹنگ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم شاندار کارکردگی کی بنا پر 5ویں نمبر پر آگئے۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے بیٹر مارنوس لبوشین پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

انگلش بلے باز جو روٹ دوسرے ، آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن تیسرے  اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے آل راونڈر پیٹ کمنز بھی   ایک درجے ترقی کے بعد آل راونڈرز میں 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔