برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھربڑی کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھربڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)مہنگائی سے ستائے ہوئے کے لئے شہریوں کے  اچھی خبر آگئی، شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کے  گوشت کی قیمت میں16 روپے کلو  میں مزید کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے اثرات سے گوشت کی قیمت مزید کم ہوگئی،  رسد میں بہتر ی کے باعث مرغی کا گوشت16 روپے کلو سستا جبکہ  فارمی ا نڈے مہنگے ہوگئے،فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ قرار ہے،زندہ مرغی 11 روپے کمی کے بعد 133 روپے فی کلو فروخت مقرر کردی گئی جبکہ مرغی کا گوشت 16 روپے کمی کے بعد 193 روپے فی کلوفروخت ہونے لگا۔
 فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے سے قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فارمی انڈے3 روپے اضافے کے بعد109 روپے فی درجن ہوگئے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے  گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے  گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا  گوشت کھا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرغی کے  گوشت کی قیمت میں10 روپے کلو  میں کمی کی گئی تھی،زندہ مرغی7 روپے کمی کے بعد 145 روپے جبکہ مرغی کا گوشت10 روپے کمی کے بعد 210 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer