ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی:امریکہ ایران امن معاہدہ کروانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور

قرارداد میں شہبازشریف اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو تاریخی اقدام پر خراج تحسین پیش

 پنجاب اسمبلی:امریکہ ایران امن معاہدہ کروانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے امریکہ ایران امن معاہدہ کروانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی ۔ قرارداد میں شہبازشریف اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو تاریخی اقدام پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ 

 قرارداد وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی۔

  قرارداد  کے متن کے مطابق امریکہ ایران تنازعہ پر پاکستان نے شاندار سفارت کاری کی،پاکستان نے دنیا کو بہت بڑے مالی و جانی نقصان سے بچایا جس سے پاکستان کی شان حرمت و عصمت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

قرارداد کے متن میں شہبازشریف اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو تاریخی اقدام پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ 

 پاکستان کے پرامن معاہدہ پر بین الاقوامی دنیا کی نظر میں ملکی عزت فہم و دانش کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔