ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا نویں اور دسویں محرم پر عام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت کا نویں اور دسویں محرم پر عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو پنجاب بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر، ادارے اور دیگر سرکاری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

حکومت کی جانب سے یہ تعطیلات یومِ عاشور کے موقع پر مذہبی تقریبات، مجالس اور عزاداری جلوسوں کے پیش نظر دی گئی ہیں تاکہ شہری مذہبی رسومات میں بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں۔