شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی و تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، پیاف میاں شفقت گروپ نے بھی اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں جمخانہ کلب میں پیاف میاں شفقت گروپ کی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیاف کے بانی میاں شفقت علی، چیئرمین سید محمود غزنوی، سینیٹر ظفر اقبال چوہدری اور میاں نعمان کبیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین خواجہ کاشف الٰہی، وائس چیئرمین راجا وسیم حسن اور کنوینئر ایسوسی ایٹ کلاس فرخ احسان خان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تنظیمی امور، لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کور کمیٹی نے متفقہ طور پر انجینئر سہیل لاشاری کو پیاف کا نیا پیٹرن چیف منتخب کر لیا۔