ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپورٹس بورڈ پنجاب کا ویمن ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ڈائٹ پروگرام کا آغاز

سپورٹس بورڈ پنجاب کا ویمن ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ڈائٹ پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار: سپورٹس بورڈ پنجاب نے ویمن ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈائٹ پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری غذائی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے تحت ویمن ہاکی پلیئرز کو پھل، دودھ اور دیگر بنیادی غذائی اشیاء تقسیم کی جائیں گی تاکہ ان کی جسمانی فٹنس اور کھیل کی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

ڈائٹ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، سحرش گھمن سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ افتتاح کے دوران ڈی جی سپورٹس کا ویمن ہاکی کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا جبکہ انہوں نے کھلاڑیوں میں پھل اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کیں۔