علی ساہی: ٹوکن نادہندگان کےلئے بُری خبر,ساڑھے8 لاکھ گاڑیاں سسٹم میں بلاک کرکے رجسٹریشن معطل کردی گئی.
ایکسائز حکام کے مطابق مالی سال کے آخری 7روز میں ٹیکس ٹیکس کولیکشن کیلئے ڈیفالٹر گاڑیاں بند کرنے کاحکم دے دیا،صوبہ بھر میں سالانہ 17لاکھ سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ادا کرتی ہیں،جن میں سے تقریباً پونے9لاکھ گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس کی مد میں 9ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے 8 لاکھ گاڑی مالکان کے ذمے9ارب سے زائد کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں،اس صورتحال کے پیش نظر 30 جون تک ٹوکن ٹیکس وصولی کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے ہدایت کی ہے کہ ای ٹی اوز کی سربراہی میں صبح 8سے شام 5بجے تک مختلف مقامات پر ناکہ بندی یقینی بنائی جائیں، جبکہ ٹوکن ٹیکس وصولی اور کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ ڈی جی آفس بھجوائی جائے گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی تک کسی بھی نادہندہ گاڑی کو سسٹم میں ان بلاک نہیں کیا جائے گا۔