ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 محرم: شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 عزاداری جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

7 محرم: شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 عزاداری جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک :لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے، جن کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے کیٹیگری کی 45، بی کیٹیگری کی 294 اور سی کیٹیگری کی 85 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او آفس، ڈی آئی جی آپریشنز آفس اور تمام ڈویژنل کنٹرول رومز 24 گھنٹے متحرک ہیں اور پولیس کنٹرول رومز کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے کہا کہ تمام ذیلی کنٹرول رومز مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں ہیں، جس سے سکیورٹی انتظامات کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل افسران متعلقہ کنٹرول رومز کے ذریعے سکیورٹی امور کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔