ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے خطے کی صورتحال کے باعث اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام قطر کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی نے مغربی سفارتکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ائیربیس کے خلاف مستند ایرانی خطرہ موجود ہے،

اس سے قبل امریکا، برطانیہ اور چین نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔جہاں پر  ایران نے 6 مزائل حملے کیے ہیں 

اس سے قبل، قطر میں امریکی اور برطانوی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلے اعلان تک محفوظ مقامات پر رہیں۔قطر میں متعدد اسکولوں کو بھی کل کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔