ملک اشرف : طلاق دینے پر بہنوئی کو قتل کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے قتل کرنے کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم محمد عارف کی اپیل خارج کردی ،دو رکنی بنچ نے مجرم کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردیا۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل سپیشل بنچ نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی ، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کی اوربتایا کہ تھانہ سلانوالی سرگودھا نے گیارہ اکتوبر دو ہزار انیس کو مقدمہ درج کیا ، پولیس نے محمد وسیم کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،مجرم نے اپنی بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر اپنے بہنوئی محمد وسیم کو قتل کیا ،پولیس تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ،فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد مجرم کو میرٹ پر پھانسی کا حکم سنایا ،وکیل صفائی نےبریت کیلئے دلائل دئیے، لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نے وجہ عناد اور آلہ قتل کی برآمدگی ثابت نہ ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔